سرکاری طیارہ سروس کمپنی ایئر انڈیا نے شیوسینا کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ
رویندر گایکواڑ کے خلاف اپنی فلائٹوں میں سفر پر دو ہفتے قبل لگائی گئی
پابندی ختم کردی ہے۔ایئر انڈیا کے
ایک ترجمان نے بتایا کہ" وزارت شہری ہوا بازی کی ہدایت پر ایئر انڈیا نے فوری اثر سے پابندی ہٹا لی ہے"۔مسٹررویندر گایکواڑ پر 23 مارچ کو ایئر انڈیا کے ایک 60 سالہ اسٹاف کو جوتےسے پیٹنے کا الزام ہے۔